28 مارچ 2014 - 19:30
عراق میں داعش کا ایک معروف مفتی گرفتار

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے ایک نام نہاد مفتی عبدالصمد حسنی الحیانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسپیشل فورسز نے دہشتگرد گروہ کے نام نہاد مفتی عبدالصمد الحیانی کو صوبۂ الانبار سے گرفتار کیا ہے۔ صوبۂ الانبار میں عراقی سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپ میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ جبکہ  نا معلوم مسلح افراد نے صوبۂ الانبار کے علاقے حدیثہ میں دو اسٹریٹیجک پلوں کو مکمل طور پر منہدم کردیا ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش سے وابستہ مسلح افراد نے الرمادی صوبے میں واقع بوعبید علاقے میں ایک اسکول کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ جبکہ صوبۂ صلاح الدین میں نامعلوم مسلح افراد نے عراق کی وزارت پیٹرولیم کے ایک عہدیدار عادل عجاج کی گاڑی پر حملہ کر کے ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ دریں اثناء عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت کے شمال میں واقع سبع البور کے علاقے میں مسلح افراد نے مارٹر گولے سے حملہ کر کے چار عام شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲